26 مئی 2017 - 12:21
ایرانی ماہرین اسمبلی کا بحرین میں شیعہ رہنما کی گرفتاری کے سنگین نتائج پر انتباہ

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں مذہبی سرگرمیوں بالخصوص فقہ جعفریہ کے فروغ پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بے پناہ خدمات ہیں اور ان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی نے بحرین میں آل خلیفہ کے اہلکاروں کی جانب سے شیعہ رہنما آیت اللہ 'شیخ عیسی قاسم' کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکمرانوں کو نہتے عوام پر تشدد اور علمائے دین کی گرفتاریوں کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا.

تفصیلات کے مطابق، ماہرین اسمبلی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ نامور بحرینی شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے، چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور ان کے حامیوں پر وحشیانہ تشدد سے عالم اسلام بالخصوص حریت پسند اور اہل بیت علیھم السلام کے پیروکاروں کے دل مجروح ہوئے.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں مذہبی سرگرمیوں بالخصوص فقہ جعفریہ کے فروغ پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بے پناہ خدمات ہیں اور ان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں.

ایران کی ماہرین اسمبلی نے بحرین کے نہتے عوام پر آل خلیفہ کا جارحانہ رویہ جس کو سعودی پشت پناہی بھی حاصل ہے، کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ دنوں منامہ کے علاقے الدراز میں مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جبکہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ان کو گھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے.

اس سے پہلے بحرین کی ایک نام نہاد عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عوامی مظاہروں میں پرجوش شدت آگئی.

گذشتہ جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردئے جانے کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری الدراز کے علاقے میں ان کے گھر کے باہر ان کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲